شائع 01 جون 2016 02:31pm

ہالی ووڈ فلم ڈیپ واٹر ہورائزن کا نیا ٹریلر منظرعام پر

نیویارک :سمندر میں تیل کی تلاش کے دوران ہونے والے حقیقی حادثے پر مبنی فلم ڈیپ واٹر ہورائزن کا نیا ٹریلر آگیا۔ فلم تیس ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

اپریل دو ہزار دس میں سمندر میں تیل کی تلاش کے لئے قائم امریکی کمپنی کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا اسی مناظر کی عکاسی کی گئی ۔ہالی ووڈ تھرلر فلم ڈیپ واٹر ہورائزن میں۔فلم ڈیپ واٹر ہوئران کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

دوہزار دس میں سمندر سے تیل نکالنے کیلئے قائم امریکی کمپنی کے کنویں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے ہولناک مناظر کی فلم میں زبردست عکاسی کی گئی ہے۔حادثے میں امریکی کمپنی کا جتنا تیل بہہ گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ فلم ڈیپ واٹر ہورائزن تیس ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Read Comments