شائع 01 جون 2016 03:15pm

مشہور گلوکار کرس براؤن پر ٹوپی چوری کا مقدمہ

مشہور گلوکار کرس براؤن پر ٹوپی چوری کا مقدمہ درج ہوگیا ہے۔مقدمہ دائر کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شو کے دوران کرس براؤن کے کریو ممبر کو ٹوپی دی تاکہ اس کے پسندیدہ گلوکار کے دستخط ہو سکیں لیکن وہ ٹوپی آج تک واپس نہیں کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکار کرس براؤن پر ان کے مداح نے ٹوپی کی چوری کا مقدمہ درج کر وا دیا ہے۔ موصوف نے اپنے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ 2015 میں ڈیلاس میں ہونے والے ایک میوزک شو میں شریک تھا ۔ اس نے کرس براؤن کے ایک کریو ممبر کو اپنی ٹوپی دی تاکہ اس پر گلوکار کے دستخط کر وا دے لیکن ایسا نہ ہوا۔

کرس براؤن کے کریو ممبر نے نہ تو دستخط کروائے اور نہ ہی اس کی ٹوپی واپس کی۔ مارک سٹیونسن نامی اس امریکی شہری نے کرس براؤن سے 25 ڈالر ٹوپی کی قیمت، 225 ڈالرز کی ٹکٹ اور غنڈہ گردی کا شکار ہونے پر 2500 ڈالر ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ ٹی-ایم-زی

Read Comments