شائع 01 جون 2016 03:48pm

سلمیٰ آغا کو بھارتی شہریت مل گئی

سلمیٰ آغا نے چند روز قبل بھارتی شہریت کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے بھارتی حکومت نے منظور کرتے ہوئے انہیں اوورسیزسٹیزن آف انڈیا کارڈ جاری کردیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایاکہ مجوزہ طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ لے کر سلمیٰ آغا کو او آئی سی کارڈ جاری کرنے کافیصلہ کیاگیا۔ اس فیصلے کے بعد سلمیٰ آغا نے وزیرداخلہ راج ناتھ سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

انسٹھ سالہ اداکارہ کے پاس برطانیہ کی شہریت بھی ہے اور وہ آج کل ممبئی میں اپنی بیٹی کے پاس مقیم ہیں ، او آئی سی ملنے کے بعد سلمیٰ آغا جب مرضی بھارت آجاسکیں گی اور پولیس رپورٹ کرائے بغیر طویل قیام بھی کرسکیں گی۔

سلمیٰ آغانے اپنی درخواست میں نانا جگل کشور مہرہ کاحوالہ دیا تھا جو بھارتی اداکار تھے اور ان کی اہلیہ انوری بیگم (سلمیٰ کی نانی) بھی اداکارہ تھیں۔ سلمیٰ آغا کی والدہ نسرین 1946 میں فلم شاہ جہاں میں کے اے سہگل کے مقابل ہیروئن کاسٹ ہوئی تھیں۔

 سلمیٰ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ اگرچہ وہ پاکستان میں پیدا ہوئی تھیں مگر وہ برطانیہ کی شہری ہیں۔

Read Comments