ناریل کے تیل کے فوائد
اب تک کی ہوئی پندرہ سو سے زائد تحقیقات میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ناریل کا تیل دنیا کی صحت مندغذا میں سے ایک ہے۔ ناریل کے تیل بہت سے فوائد ایسے ہیں جو شائد آپ نہ جانتے ہوں ۔ ملاحظہ ہوں قوت مدافعت کی مضبوطی ناریل کا تیل اپنے اندر لارک ایسڈ رکھتا ہے جو بیکٹیریا کے خلاف لڑتا ہے اور وائرس کے خلاف مدافعانہ ماحول بناتا ہے۔ آج بہت سی بیماریاں خراب بیکٹیریا کی زیادہ نمو ہونے کے سبب ہوتی ہیں۔ توانائی اور برداشت میں بہتری ناریل کا تیل ہضم کرنا آسان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ دیر پا توانائی دیتا ہےاور میٹا بولزم کو بہتر بناتاہے۔ بالوں کیلئے مفید اگر آپ کوخشکی یا خشک بالوں کی شکایت ہے تو ناریل کا تیل اس کا بہترین حل ہے۔ تیزی سے بڑھتی عمر کو آہستہ کرتا ہے ناریل کا تیل اینٹی آکسیڈینٹ کی سطح کو بہتر بنا کر عمر بڑھنے کا عمل آہستہ کرتا ہے۔ ناریل کا تیل جگر پر سے دباؤ کم کر کے اپنا کام کرتا ہے۔ امراض قلب سے بچاؤ ناریل کا تیل قدرتی طور پر سیچوریٹڈ فیٹس کا متحمل ہوتا ہے۔ یہ سیچوریٹڈ فیٹس نہ صرف آپ کے جسم میں ہیلتھی کولیسٹرول بڑھاتے ہیں بلکہ بیڈ کولیسٹرول کو گُڈ کولیسٹرول میں ےبدیل کر دیتے ہیں۔ ہیلٹھی کولیسٹرول کا بڑھنا دل کو صحت مند بناتا ہے اور لاحق امراض خطرہ کم کرتا ہے۔ نوٹ: درج بالا تحریر محض معلوماتی تحریر ہے۔معالج کے مشورے کے بغیر کسی قسم کے درج بالا استعمال سے گریز کریں۔