Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباداور اٹک میں طوفانی ہواؤں سے مختلف حادثات میں بتیس افراد زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد میں تیز آندھی اور طوفانی ہوائیں سے سینکڑوں درخت گر گئے جبکہ دو افراد کے ہلاک اور پندرہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ دارالحکومت میں تیز آندھی اور ہواوں سے بجلی کی تاریں گر گئیں ہیں جس سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے جبکہ سینکڑوں درخت بھی جڑسے اکھڑ گئے ہیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز ہواوں کی رفتار ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ مختلف مقامات پر حادثات میں دو افراد بھی اپنی زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں ۔
دوسری جانب اٹک میں بھی تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں اور وہاں پر مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے سترہ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔