کراچی:2 گروپوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق

اپ ڈیٹ 02 جون 2016 06:06am

کراچی :کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق  ہوگیا۔

لانڈھی پی 36 میں گزشتہ دو روز سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا، 2گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے،جن میں ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے15 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، ادھر کلفٹن، ہجرت کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو اشتہاری ملزمان سمیت 14مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

رسالہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان رضوان اور کبیر کو گرفتار کر کے  مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

 دوسری جانب اورنگی توحید کالونی میں گھر سے نسرین نامی خاتون کی دو دن پرانی لاش ملی ہے، لاش کو پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Read Comments