شائع 02 جون 2016 06:54am

کرینہ،سیف کی زندگی میں آنے والا ہے ننھا مہمان

ممبئی:آج کی بڑی خبر  بلاشبہ صرف کرینہ سے متعلق ہی ہو سکتی ہے،جی ہاں  بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ کی بے بو کرینہ کپور خان ماں بننے والی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ  کے وزن میں ان دنوں کافی اضافہ ہوا ہے ، اس کا ایک ہی مطلب ہو سکتا ہے کہ کرینہ اور سیف  والدین بننے والے ہیں۔

بولی وڈ کی یہ مشہور جوڑی گزشتہ کچھ دنوں سے لندن میں مقیم تھی،ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینہ  سینٹرل لندن میں واقع 'بے بی کلینک'  بھی گئی تھیں۔

کرینہ اور سیف منگل کی صبح لندن سے واپس آچکے ہیں ،ائیر پورٹ پر کرینہ  ڈھیلی ڈھالی ہرے رنگ کی شرٹ میں نظر آئیں جو   اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ  کچھ تو راز ہے جسے چھپا یا جارہا ہے۔

کرینہ کے والد رندھیر کپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میری بیٹی کے بارے میں گردش کرنے والی افواہیں اگر سچ ہیں تو مجھ سے زیادہ خوش اور کوئی نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی کرینہ کپور کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے ،جبکہ ان کی پہلی شادی  اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم خان ہیں۔

بشکریہ:ڈی این اے انڈیا

Read Comments