شائع 02 جون 2016 08:00am

مشہور مزاحیہ اداکارہ 'بھارتی سنگھ' اسپتال منتقل

ممبئی:بھارتی ٹی وی کی مشہور مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ کو گزشتہ روز سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق  اپنے بڑھے ہوئے وزن اور بے ساختہ کامیڈی کے باعث شہرت پانے والی اداکارہ بھارتی  بہت کم عرصے میں لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔

گزشتہ روز بھارتی کو سینے میں تکلیف کا احساس ہوا جس کے باعث انہیں  ممبئی کے 'سنجیونی اسپتال' منتقل کردیا گیا،جہاں ان کا علاج کیا گیا۔

تاہم گزشتہ روز بھارتی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنی ایک تصویر اور مداحوں کیلئے پیغام جاری کیا،جس میں لکھا تھا کہ'میں اب ٹھیک ہوں،آپ سب کے پیار کا بیحد شکریہ'۔

واضح رہے کہ 'بھارتی' ان دنوں بھارتی  نجی چینل کلرز کے مشہور پروگرام 'کامیڈی نائٹ بچاؤ' میں مزاحیہ اداکاری کرتی نظر آتی ہیں۔

Whattt ya bhartuuu??!! Get well soon ...get out of the hospi#missyou#godblessyou

A photo posted by Viciousvishal (@viciousvishal) on

Read Comments