Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:لاہور میں ینگ نرسز کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے،جس میں نرسز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہےجبکہ مال روڈ پر ٹریفک کا نظام متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
نرسز کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
نرسوں کا مزیدکہنا ہے کہ گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کو سروس سٹرکچر اور ہیلتھ رسک الاؤنس دے دیا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔
گزشتہ 3 روز سے جاری رہنے والے احتجاج کے باوجود کوئی حکومتی نمائندہ تاحال نرسز سے مذاکرات کیلئے نہیں پہنچا۔
نرسوں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو ایمرجنسی سروس بھی بند کردی جائے گی۔