Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:خزانہ اسکینڈل میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کا مزید 14روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج عبدالمجید ناصر نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کیس کی سماعت کی،دوران سماعت مشتاق رئیسانی نےعدالت میں بیان دیا کہ گزشتہ 14 روزہ ریمانڈ میں ان کےخاندان والوں سے ملاقات نہیں ہوسکی۔
جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ مشتاق رئیسانی پر اہم الزامات ہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی،اس حوالے سے مطمئن رہیں۔
عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ ان کی 2 بیٹیوں ، بیوی اور بھائی کو جب بھی آئیں، انہیں انتظار نہ کرایا جائے، آدھے گھنٹے کی ملاقات کرائی جائے۔
نیب کے پراسیکیوٹر نےکہا کہ خونی رشتوں کی ملاقات کبھی بند نہیں ہوئی،ملزم کا روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتاہے۔
نیب کی جانب سے مشتاق رئیسانی اور ان کے ایک اور سہولت کارسابق آکاؤنٹ آفیسر میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کو مزید 14روزہ ریمانڈ پر تفتیش کیلئے نیب کے حوالے کیا جائے۔
جسے عدالت نے قبول کرتےہوئے سماعت 15 روز کیلئے ملتوی کردی۔