Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ارکان سندھ اسمبلی کے فنڈزمیں کرپشن سے متعلق رپورٹ پندرہ روز میں طلب کرلی۔
سندھ ہائیکورٹ میں اپوزیشن ارکان کوفنڈزجاری نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف سیکرٹری سندھ نےعدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ ٹھٹھہ اورسجاول کے ارکان اسمبلی کے فنڈزمیں کرپشن ہوئی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ منتخب نمائندوں نے بھی بہت بیڑہ غرق کیا ہے،ترقیاتی فنڈزمیں کرپشن سیاسی جرم ہے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث بعض منصوبے روک دیئے ہیں اورمعاملہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیا گیا ہے۔
عدالت نےفنڈز میں کرپشن سے متعلق رپورٹ 15 روز میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔