کوہاٹ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،2’دہشت گرد‘گرفتار

اپ ڈیٹ 02 جون 2016 10:24am

کوہاٹ :کوہاٹ میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی ) نےایک کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2’دہشت گرد‘گرفتار کرلئے۔

ذرائع کے مطابق،سی ٹی ڈی  نے خفیہ اطلاع پر کوہاٹ میں کارروائی کی۔

 گرفتاردہشت گرد کامران کا تعلق پشاور کے علاقے اچینی اور گل داد کا تعلق خیبر ایجنسی اور کالعدم تنظیم سے ہے ۔

زیر حراست دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلو بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

 گرفتار دہشت گرد خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود بازار میں مسجد میں دھماکے کے لیے بارودی مواد فراہم کرنے اور دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Read Comments