Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بچ گیا۔ ٹیکسی کے دوران طیارے کے 3 ٹائر پھٹ گئے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ،نجی ایئرلائن کی پرواز 766 لاہور سے دوبئی روانہ ہو رہی تھی۔ مسافروں کو طیارے سے بحفاظت آف لوڈ کر دیا گیا۔
ترجمان سول ایشن کے مطابق ،ٹائروں کی تبدیلی کے بعد پرواز کو دوبئی روانہ کر دیا جائے گا۔
جبکہ لاہور ایئرپورٹ دیگر تمام پروازوں کا سلسلہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔