زیرہ ہمارے کھانوں میں استعمال ہونے والا ایک بنیادی جزو ہے۔ اسکا کھانوں میں استعمال صرف ذائقےاور خوشبو کیلئے نہیں ہے بلکہ اس میں موجود صحت کیلئے حیرت انگیز فوائد بھی ایک اہم وجہ ہے۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں زیرہ کے چند حیران کن فوائد
نظام ہاضمہ کی بہتری
زیرہ میں موجود تھائمول اور دیگر ضروری تیل سیلوری گلینڈزکو متحرک کرتے ہیں جو غذا کے ہاضمے کو آسان اور نظام ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں۔
کینسر سے لڑتا ہے
ساؤتھ کیرولینا ،امریکا،میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق زیرہ کینسر سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ کمینل ڈی ہائیڈ کا متحمل زیرہ رسولیوں کی افزائش کیخلاف مزاحمت کرتا ہے
دمے اور نزلے میں راحت
اینٹی اِن فلیمنٹری ،اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل کی خصوصیات رکھنے والا زیرہ نزلے اور دمے کیلئے بہترین گھریلو ٹوٹکا ہے۔
یادداشت بہتر بناتا ہے
رائبو فلاون، زی ایکزاتھن، وٹامن بی 6 اور بہت سے معدنیات سے لبریز زیرہ یاد داشت کی بہتری اور ذہنی صحت کیلئے بھی بہترین ۔
نوٹ: درج بالا تحریر محض معلوماتی ہے۔ معالج کے مشورے کے بغیر اس پر عمل سے گریز کریں۔