اقتصادی سروے رپورٹ جاری

شائع 02 جون 2016 02:23pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی ۔قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی نمو کی شرح چار اعشاریہ سات فیصد رہی ہے ۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ کپاس کی فصل میں اٹھائیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،جس سے معاشی نمو میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد اثر پڑا ہے ۔اس موقعے پر انہوں نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے اور پی آئی اے کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے ۔

Read Comments