شائع 02 جون 2016 02:36pm

ویتنام:امریکی پاپ سنگر کیٹی پیری کا مختلف اسکولوں کا دورہ

ہنوئی :برطانوی پاپ سنگر اوراقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی سفیرکیٹی پیری نے ویتنام میں مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اوربچوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔

امریکی پاپ اسٹار کیٹی پیری نے پہلی بار اقوام متحدہ کی سفیر کی حیثیت سے ویتنام کا دورہ کیا ہے، جہاں وہ مختلف اسکولوں میں پہنچیں اور خطے میں نظام زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔کیٹی پیری نے خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہتر حکمت عملی اختیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ، گلوکارہ کو دو ہزار تیرہ میں یونیسف کی جانب سے گڈ ول سفیر نامزد کیا گیا تھا۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کے بیس فیصد بچے اسکول نہیں جاتے جبکہ آبادی کی اکثریت غربت کے باعث پسماندہ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ویتنام میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث اکثریت مہلک بیماریوں کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے تاریخی دورے میں ویتنام میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے پر زور دیا تھا۔

Read Comments