کراچی یو آر کلنگ می' ناول تو سب نے ہی پڑھا ہوگا لیکن اگر نہیں پڑھا تو کوئی بات نہیں کیونکہ آپ جلد ہی اسے فلم کی صورت میں دیکھ سکیں گے۔ فلم میں سوناکشی سنہا ہیروئن کے کردار میں نظر آئیں گی۔
معروف ایڈ فلم میکر سنیل سپی پاکستانی رائٹر صباء امتیاز کے ناول 'کراچی یو آر کلنگ می' پر فلم 'نور' بنارہے ہیں ۔ناول کراچی میں مقیم عائشہ خان نامی ایک لڑکی کی کہانی ہے جبکہ بولی وڈ میں بننے والی فلم میں ممبئی میں مقیم ایک بیس سالہ خاتون صحافی نور کو دکھایا جائے گا۔
فلم کی کہانی ایک صحافی نور رائے چوہدری کے گرد گھومتی ہے جو رشتوں ،کیریئر،خواہشات اور زندگی کی ترجیحات میں الجھی ہوئی ہے۔فلم میں سوناکشی سنہا کے علاوہ اور کون کون ہے اسے فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا۔ فلم کی شوٹنگ اگست میں مکمل ہوگی۔