لندن :لندن میں ہالی ووڈ فلم ٹیل آف ٹیلز کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جہاں اداکارہ سلمیٰ ہائیک کی شرکت مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔
ہالی ووڈ فلم ٹیل آف ٹیلز کے فلمی ستاروں نے لندن میں رنگینیاں جمائیں۔جہاں فلم کا رونقوں سے بھرپور پریمیئر منعقد کیا گیا۔ایونٹ میں فلمی کاسٹ سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔مرکزی کردار سلمیٰ ہائیک بھی تقریب کا حصہ بنیں۔
فلم ٹیل آف ٹیلز سولہویں صدی کی مصنف گیام بتستا بیسل کی دیو مالائی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں تین عورتوں کی کہانی شامل ہے۔ جو اپنے اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہیں۔ماں بننے کی خواہش،جوان اور خوبصورت ہونے کی خواہش اور ظالم شوہر سے چھٹکارے کی خواہش کیا ہوگی پوری ؟ اس کے لئے کرنا ہوگا یکم جولائی تک انتظار۔
https://youtu.be/c6TNEQrEQKE