اقتصادی راہداری کیخلاف سازش سے علم ہے،راحیل شریف

اپ ڈیٹ 02 جون 2016 05:58pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کیخلاف دشمن کی سازشوں سے آگاہ ہیں۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے ایک بار پھر دشمنوں کو واضح پیغام دیدیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی کی فارمیشن کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں ختم ہو گئی،جنرل راحیل شریف کی زیر سربراہی کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران اور تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش چیلینجز پر گفتگو کی اورکہا کہ اقتصادی راہداری کے خلاف دشمن کی تمام شازشوں کا علم ہے،راہداری منصوبہ عوام کی زندگی بدلنے کا منصوبہ ہے اور اس دیرینہ خواب کی تعبیر کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم کی ہر امید پر پورا اتریں گے، آپریشن ضرب عضب میں افسران اورجوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،فاٹا میں تعمیرنو اور بحالی کا کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔کانفرنس کے شرکا کو داخلی و خارجی چیلنجز سمیت سی پیک منصوبے اور افغانستان کیساتھ ملحقہ سرحدی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

 

Read Comments