Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور :کرک میں ٹریفک حادثے میں دس افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے ۔
کرک میں انڈس ہائی وے پرکوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوگیا ۔ حادثے میں دس افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوگئے،واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔