شائع 02 جون 2016 05:57pm

سلمی آغا کپور خاندان کی رشتہ دار نکلیں

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ سلمیٰ آغا نے نے کہا ہے کہ پر تھوی راج کپورکی ماں اورمیرے نانا سگے بہن بھائی تھے۔

سلمیٰ آغا کے مطابق انکی کئی نسلیں بالی ووڈ سے وابستہ رہی ہیں اوران کا تعلق راج کپور کے خاندان سے تھا ۔سلمیٰ آغا نے بتایا کہ فلموں میں یہ ہماری چوتھی نسل ہے۔تیس کے عشرے بننے والی فلم ہیر رانجھا میں میرے نانا جگل کشورمہرانے رانجھااور نانی نے ہیرکا کردار نبھایاتھا۔ انڈیا نے فلم نکاح سے شہرت پانے ولی اداکارہ سلمیٰ آغا کو حال ہی میں او آئی سی کا کارڈ دیا ہے۔جس کی وجہ سے انڈیا میں ان کا قیام اور کام دونوں آسانی ہوگی۔

برطانوی شہریت رکھنے والی سلمیٰ آغا او آئی سی کارڈ ملنے کے بعد اب بلا روک ٹوک انڈیا آجاسکتی ہیں۔ لوگوں میں یہ تاثر عام ہے کہ سلمیٰ آغا کا پاکستان سے زیادہ قریبی رشتہ رہاہے، لیکن سلمیٰ آغا کہتی ہیں انھوں نے پاکستانی فلموں میں کام تو کیا لیکن وہ برطانوی شہری ہیں۔

Read Comments