Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:چیرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات پر حکومتی طریقہ کار کا انتظارہے اور نیب ٹھوس ثبوت ملنے پر کارروائی کرے گا۔
چیئرمین نیب نے ایک بار پھر بدعنوان عناصر کیخلاف کارروائی کا عزم ظاہر کر دیا۔انہوں نے اسلام آباد میں این ایچ اے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے سی پیک منصوبے کی شفافیت پر کام کر رہے ہیں، نیب کرپٹ عناصرکا قلع قمع کرنے کیلئے تیار ہے۔
چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر سیاست دانوں کے علاوہ دیگر افراد کے خلاف تحقیقات کے لئے حکومتی طریقہ کار کے منتظرہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملہ ڈاکٹر عاصم کا ہو یا ڈی ایچ اے تحقیقات کا ، نیب پرصرف قوم کا دباوٴ ہے۔مشتاق رئیسانی کیس میں ملزمان کی کوئٹہ،کراچی اوراسلام آباد میں جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے۔