ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کاارادہ

شائع 02 جون 2016 06:05pm

اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی انسانی حقوق کمیشن میں اٹھائیں گے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ڈرون کا معاملہ اعلی سطح کے فورمز پر اٹھانے کے بعد حملوں میں کمی آئی ہے۔ دوہزارتیرہ میں چونتیس ڈرون حملے ہوئے، ہر حملے پر سخت موقف اپنایا۔ حالیہ حملے پرامریکی سفیرکو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے کوشیش جاری رہیں گی۔ ڈرون حملے مذاکراتی عمل کومتاثرکررہے ہیں۔ مشیر خارجہ کے بیان پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مزید حملوں کی دھمکی سنگین بات ہے۔ دفاعی اورخارجہ کمیٹیاں ایف سولہ معاہدے کے معاملے پرایوان کوآگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری گیارہ فروری کی رولنگ پرامریکی سینیٹ نے جوابی ردعمل دیا۔ امریکا پاکستانی ایوان کا خیال کرے۔

Read Comments