شائع 03 جون 2016 06:40am

حمزہ علی عباسی اور ماہرہ خان کے درمیان شدید جھگڑا

کراچی:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی  نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ  ماہرہ خان کو مارنے کی کوشش کی،تاہم ماہرہ نے الٹا انہیں ہی ماردیا۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی نے سو شل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں حال ہی میں خواتین پر' ہلکا پھلکا تشدد' کرنے کےحوالے سے ایک ویڈیو پیغام دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں حمزہ ماہرہ خان کو مارنے کی ناکام کوشش کرتے نظرآتے ہیں ،تاہم اس سے پہلے کہ وہ ماہرہ کو مارسکیں ماہرہ انہیں ماردیتی ہیں۔

اس ویڈیو  کے ذریعے یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آج کی خواتین کسی سے کم نہیں ،وہ مظلوم نہیں ہیں کہ شوہر کی مار برداشت کرلیں ۔

آج کی عورت مرد کے برابر ہے،اور اپنے اوپر ہونے والے تشدد کا بھرپور جواب دینا جانتی ہے۔

Try beating me lightly! @mahirahkhan

A video posted by Hamza Ali Abbasi (@hamzaaliabbasiofficial) on

Read Comments