Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نےاسلام آباد میں طوفان سے ہوئی ہلاکتوں کے بعد محکمہ موسمیات کی بے خبری کا نوٹس لے لیا ۔
وزیراعظم نوا زشریف نے یکم جون کو آنے والے شدید طوفان پرمحکمہ موسمیات کی بے خبری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی غلام رسول سے وضاحت طلب کرلی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ طوفان کے اثرات دوپہرکو ہی نمودارہونا شروع ہوگئے تھے اورشام 4بجے عام آدمی کو بھی صورتحال کا اندازہ ہونا شروع ہوگیا تھا ۔
نوٹس میں کہا گیاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے وارننگ نہیں جاری کی گئی ، خبردارنہ ہونے کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ۔
ڈی جی غلام رسول غفلت پر تحریری وضاحت دیں،دفتری اوقات کے خاتمے سے پہلے وضاحت پی ایم ہاؤس کوموصول ہوجائے ۔