Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی ایک مقامی عدالت نےحلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا کو9روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ایدھی سینٹرمیں موجودایک چھوٹے بچے عبداللہ کی ماں حلیمہ کےقتل کیس میں گرفتارملزمہ سونیا کو پولیس نے جمعہ کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا شوہررضوان ایازمفرورجبکہ مقتولہ کابچہ ایدھی فاؤنڈیشن کی تحویل میں ہے۔پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ سونیا سے تفتیش کرنی ہے لہٰذاملزمہ کوریمانڈپرپولیس کے حوالے کیا جائے۔کمرہ عدالت میں ملزمہ کا کہنا تھا کہ وہ خود پولیس کے سامنے پیش ہوئی۔' میراکراچی میں کوئی نہیں میری 7سالہ بچی کوساتھ رہنے دیا جائے'۔عدالت نے ملزمہ کوبچی کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
کراچی:کراچی کی ایک مقامی عدالت نےحلیمہ قتل کیس میں نامزد ملزمہ سونیا کو9روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
ایدھی سینٹرمیں موجودایک چھوٹے بچے عبداللہ کی ماں حلیمہ کےقتل کیس میں گرفتارملزمہ سونیا کو پولیس نے جمعہ کے روز ایک مقامی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کا شوہررضوان ایازمفرورجبکہ مقتولہ کابچہ ایدھی فاؤنڈیشن کی تحویل میں ہے۔
پولیس نے عدالت سے درخواست کی کہ سونیا سے تفتیش کرنی ہے لہٰذاملزمہ کوریمانڈپرپولیس کے حوالے کیا جائے۔
کمرہ عدالت میں ملزمہ کا کہنا تھا کہ وہ خود پولیس کے سامنے پیش ہوئی۔' میراکراچی میں کوئی نہیں میری 7سالہ بچی کوساتھ رہنے دیا جائے'۔
عدالت نے ملزمہ کوبچی کے ساتھ رہنے کی اجازت دیتے ہوئے 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔