ممبئی:بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرناکسی بھی اداکارہ کیلئے اعزاز سے کم نہیں،یہ ہی وجہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ہر اداکارہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہے۔
فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارائیں جن میں دیپیکا،انوشکا وغیرہ شامل ہیں نے پہلی فلم شاہ رخ کے ساتھ کی تھی اور اپنی پہلی ہی فلم کے بعد ان کا شمار کامیاب اداکاراؤں میں ہونے لگا۔
سانتابانتا کے مطابق بھارت کے معروف فلمساز آنند لعل رائے نے اپنی آنے والی فلم کیلئے شاہ رخ کے ساتھ انوشکا کوکاسٹ کر لیاہے ۔
واضح رہے کہ فلم میں مرکزی کردار کیلئے دو ہیروئنز کا انتخاب کیا جائے گا، ہدایت کار کی جانب سےدیپیکاپڈوکون،کرینہ کپور،سونم کپور سمیت عالیہ بھٹ کے ناموں پر غور کیا گیا تھا،جبکہ اس ریس میں دیپیکا کا پلڑا بھاری تھا۔تاہم آنند نےشاہ رخ کے ساتھ انوشکا کو ہیروئن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ آنند کی آنے والی فلم میں شاہ رخ ایک بونے کا کردار نبھا رہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ یہ کردار ان کیلئے ایک چیلنج ہے۔دوسری جانب آنند کا کہنا ہے کہ یہ فلم اور کردار ان کے دل سے بہت قریب ہے۔
خیال رہے کہ فلم کے نام کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیاہے۔