شائع 03 جون 2016 11:26am

 پریانکا کا اہم ترین رشتہ ان سے ہمیشہ کیلئے بچھڑ گیا

ممبئی:بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا  کی نانی آج انہیں چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے چلی گئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آج صبح  پریانکا ایک میگزین کیلئےماڈلنگ شوٹ پر جانے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

تاہم جب انہیں یہ خبر ملی کہ ان کی نانی اب اس دنیا میں نہیں رہیں انہیں شوٹنگ کینسل کرنی پڑی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 6 روز پہلے  پریانکا نے اپنی نانی کی 94 سالگرہ منائی تھی،اس خوشی میں ان کے گھر والوں نے ایک چھوٹی سی تقریب کا بھی اہتمام کیا تھا۔

اسی روز پریانکا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹا گرام پر  ایک یادگار تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ،جس میں وہ اپنی نانی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

Happy 94th bday Nani. So happy to be home for it. Found this old pic..Dunno y we all look so pissed off .. But I Think my mom was forcing us to take the picture . #missedhome #throwback

A photo posted by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

Read Comments