بھارتی وزیر خارجہ کی آمد ،مذاکرات کی قیادت کرینگی

شائع 08 دسمبر 2015 05:23pm

سمشا سوراج کے ہمراہ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر اور دیگر حکام بھی تھے،ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کیلیے بات چیت ہوگی،چاہتے ہیں رشتے اچھے ہوں اورتعلقات مزید آگے بڑھیں۔بھارتی وزیرخارجہ بدھ کو ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گی،اسکے علاوہ سشما سوراج باضابطہ طور پر دو طرفہ معاملات پر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔
سشما سوراج کا وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان باضابطہ بات چیت بدھ کی شام پانچ بجے دفترخارجہ میں ہوگی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیزپاکستانی وفد اوربھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج بھارتی وفد کی قیادت کریں گی۔ بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری ہے۔سرد جنگ کے خاتمے کیلئے اہم پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے۔

Read Comments