شائع 03 جون 2016 03:53pm

ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹارز  اور اسکوبی گینگ ایک ساتھ

سب کے پسندیدہ کارٹون اسکوبی اب ڈبلیو ڈبلیو ای  سپر سٹارز کے ساتھ مل کر بھوتوں کا مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹوڈیوز اور وارنر برادرز نو اگست کو  "سمر سلیم"کے موقع پر"اسکوبی ڈو اینڈ ڈبلیو ڈبلیو ای: کرس آف دی اسپیڈ ڈیمن" نامی فلم پیش کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=y8wifucZA6Y

فلم کے کرداروں کو ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹارز انڈر ٹیکر، ٹرپل ایچ، پیج، شیمس، مسٹر مک مین، اسٹیفنی مک مین، لانا، روزیو،دی مِز، کوفی کنگسٹن اور گولڈ ڈسٹ نے اپنی آوازیں دی ہیں۔

بونس کے طور پر فلم کے ساتھ ہی "بی کول اسکوبی ڈو" اور "اسکوبی ڈو! مسٹری انکارپوریٹد" بھی بلو رے کومبو پیک، ڈی وی ڈی اور ڈیجیٹل ایچ ڈی میں عوام کے لئے دی جائیں گی۔

ڈبلیو بی ایچ ای اور فیملی اینڈ اینیمیشن مارکٹنگ  کی نائب صدر میری ایلن تھامس کا کہنا تھا کہ ہر عمر کے ڈبلیو ڈبلیو ای اور اسکوبی ڈوکے مداح اس سنسنی خیز مہم جوئی اور اپنے پسندیدہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹارز کی آوازوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

Read Comments