سندھ : رینجرز اختیارات، گورنر راج کا نفاذ خارج ازامکان قرار
سیاسی وقانونی ماہرین نے رینجرزکےاختیارات سے متعلق وفاقی اورسندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ کونوراکشتی قراردیتے ہوئے واضح کردیا کہ دونوں سیاسی حکومتیں کرپشن کے معاملات پرکبھی ایک دوسرے کے خلاف کارروائی کوترجیح نہیں دیگی۔
ماہرین کی رائے میں اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنرراج نافذ کرنے میں وفاق کوبہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اورموجودہ حکومت اس وقت کسی سیاسی محاذ آرائی کی متحمل نہیں ہونا چاہتی۔
دوسری جانب وزیرداخلہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کی موجودگی ناگزیرہے،رینجرزکواخیتارات دیئے جانے کا معاملہ قانون کے مطابق ہی حل کیا جائے گا۔
Read Comments