لاہور:ینگ نرسز کا 5 روز سے جاری دھرنا ختم

شائع 04 جون 2016 05:49am

لاہور:لاہور میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور ہونے کی یقین دہانی پر 5 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر ینگ نرسز ایسوسی ایشن سے' میو اسپتال' کے ایم ایس نے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر ان کے مطالبات منظور کرلئے جائیں گے ۔

جس پر نرسوں نے 5روز سے جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا،نرسوں کا کہنا تھا کہ اگر ایک ماہ کے اندر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

Read Comments