Aaj Logo

شائع 04 جون 2016 06:06am

غیر ملکی ڈراموں پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد:حکومتی ٹیکسز سےانٹرٹینمنٹ چینلز بھی نہ بچ سکے، غیرملکی ڈراموں پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیا گیا۔

 وزیرخزانہ کہتے ہیں' اب غیرملکی اداکار بھی اشتہاروں میں کم نظرآئیں گے'۔

غیرملکی فلموں کی نمائش کے باعث پاکستان فلم انڈسٹری پہلے ہی تباہ ہوچکی ہے،اور گزشتہ کئی برسوں سے پاکستانی چینلز پر  غیرملکی ڈراموں کا راج ہے۔

ان ڈراموں سے ڈرامہ انڈسٹری  بحران کا شکار ہورہی تھی۔ ایسے میں وزیرخزانہ نے تاریخی قدم اٹھایا۔

اسحاق ڈار نے غیرملکی ڈراموں پر ٹیکس لگایا ساتھ ہی بیرون ملک تیار اشتہارات پر 20 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا ، اب اشتہارات میں غیرملکی اداکار کم نظر آئیں گے۔

امید ہے کہ وزیرخزانہ کے اقدامات کے باعث پاکستانی ڈرامہ اور ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔

Read Comments