Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب میں گرمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث تقسیم کار کمپنیوں کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔
پنجاب کے شہروں اور دیہات میں اعلان کردہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔
صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا شارٹ فال بھی بڑھ کر 4 ہزار 411 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔
اس وقت شہروں میں 8گھنٹے سے زائد جبکہ دیہات میں10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں بلخصوص جنوبی پنجاب میں صورت حال اور بھی خراب ہے۔
تاہم وزارت پانی وبجلی کے مطابق شہروں اور دیہات میں بلترتیب 6 اور8 گھنٹے دورانیے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
جبکہ آج کے تازہ اعدادو شمار کے مطابق اس وقت کل طلب 19 ہزار 211 میگاواٹ کے مقابلے میں کل پیداوار 14 ہزار 800 میگا واٹ تھی۔