Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:لیجنڈ باکسرمحمد علی کی موت سے لیاری سوگ میں ڈوب گیا۔
عظیم باکسرمحمدعلی کلے کی موت کی خبر لیاری والوں پر بجلی بن کر گری، نوجوان باکسروں نے انہیں تاریخ کا عظیم باکسر جبکہ ننھے باکسروں نے انہیں مشعل راہ قرار دیا ۔
لیاری کے ننھے باکسروں کا کہنا ہے کہ محمد علی کو دیکھا تو نہیں مگر ٹی وی پر ان کی تکنیک دیکھ کر ان جیسا بننے کی کوشش کریں گے ۔
لیاری کے عوام نے محمد علی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں باکسنگ کی دنیا کا ناقابل فراموش کردار قرار دیا، نوجوان باکسرزکا کہنا ہے کہ عظیم باکسر کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔