Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:انسداددہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجہ کیس میں ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرملزمان کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی کی انسدادہشت گردی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹرعاصم کے وکلاء کا کہناتھاکہ رینجرزکے ریکارڈ میں سب سےخطرناک ملزم 'شیرازکامریڈ' کا نام ہے،2013 میں ملزم کی عمر82 سال بتائی گئی تھی،کیا اس عمرمیں وہ دہشت گردی کرتا رہا۔
دوران سماعت رینجرزکے وکلاء کا کہنا تھا کہ اسپتال میں دوباروزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی،یہ چاہتے ہیں کہ سیاستدانوں کیلئے دوسرا قانون ہو۔
رینجرز کےوکلا ءکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم پرکوئی تشدد نہیں ہواجس پرجج نے ریمارکس میں کہا کہ انہیں ہتھکڑی لگی ہوئی ہےیہ کسی ٹارچرسے کم ہے کیا۔
دوران سماعت ڈاکٹرعاصم کا کہناتھا کہ میں ڈاکٹرضیاءالدین کانواسہ ہوں، مجھےجے آئی ٹی میں ان کاپوتالکھا گیا۔
قادرپٹیل نے عدالت میں بیان دیا کہ کیا کوئی علاج کرانے کیلئے لیاری سے ناظم آباد جاسکتا ہے۔
عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرملزمان کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیاجو 18جون کو سنایا جائے گا۔