آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے،اسحاق ڈار
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں نائن الیون کے بعد ایک فون کال پر سرنڈر کرنے سے نقصان ہوا۔
دہشت گردی کی جنگ میں 118 ارب ڈالرز جھونک چکے ہیں، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے اس کی کامیابی سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔
وزیرخزنہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران نام لئے بغیر سابق صدر پرویز مشرف کو ملک کی معیشت کے بگاڑ کا ذمہ دار قراردیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ملک کا 118 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا،ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کی جنگ میں کودنے سے پہلے مالی یقین دہانی کرائی جانی چاہئے تھی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے اس کی تکمیل سے ملک میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں، انہوں نے ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں پر مسلح افواج کی تعریف کی۔