کے الیکٹرک کا صارف کو دوارب کا بل

شائع 04 جون 2016 03:55pm

کراچی :کراچی میں کے الیکٹرک نے انوکھا کارنامہ کر دکھایا، گھریلو صارف کو دو ارب انیس کروڑ روپے کا بل بھیج دیا، بعد میں خود ہی کہہ دیا کہ غلطی ہوگئی تھی، کریکشن دور کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے دیا بجلی کا ایسا جھٹکا کہ صارف کے چھکے چھوٹ گئے،یہ واقعہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پیش آیا،جہاں بجلی کا بل موصول ہوتے ہی محمد آصف کی ہوائیاں اڑ گئیں کیونکہ یہ بل دو ارب انیس کروڑ روپے کا تھا،

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ صارف کو بل غلطی سے بھیج دیا،جسے درست کرکے صارف کو آگاہ بھی کردیا گیا،اسے کہتے ہیں زور کا جھٹکا دھیرے سے۔

Read Comments