Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دوہزارتیرہ میں معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ رواں مالی سال زرعی شعبے کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ زراعت کے شعبے کی ترقی اولین ترجیح ہے۔ برآمدات کو پینتالیس ارب ڈالرتک لے جانا ٹارگٹ ہے ۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ میں زرعی شعبے کو بے پناہ مراعات دی ہیں ،یوریا کھاد کی بوری پر چار سو روپے کم کیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات میں گیارہ فیصد کمی ہوئی،بڑھانے کی ضروت ہے،انشاء اللہ ایشین ٹائیگرز بنیں گے،ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ نے بھی جمپ لگائی ہے ،ملک کی تینوں اسٹاک مارکیٹ کے انضمام کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج بلندی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت دو سو روپے فی کلو سے زیادہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،مہنگائی کے خاتمے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔