اسحاق ڈار نے بیرون ملک رقم سے متعلق کچھ نہیں بتایا ،عمران خان

شائع 04 جون 2016 03:57pm

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک موجود رقم کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قومیں کرپشن کی موجودگی میں ترقی نہیں کرسکتی کرپشن ترقی روکتی ہے، گزشتہ تین سالوں میں پاکستانیوں نے دبئی میں سات سوارب روپے کی پراپرٹی خریدی گئی ۔

عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے کوئی بھی سرمایہ کاری نہیں کرتا ،ان کا کہنا تھاکہ کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کے بعد نیا پاکستان بنتا نظرآرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین اورمیٹرومنصوبے کی بجائے پیسے انسانوں پرخرچ کئے جائیں۔ اسحاق ڈار نے بجٹ تقریر میں بیرون ملک پڑے پیسے کے بارے میں نہیں بتایا ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں پنجاب کے کسانوں کونظراندازکیا گیا ،پاکستان میں زرعی بحران کی وجہ سے ملکی ترقی میں اضافہ نہیں ہورہا۔

Read Comments