اپوزیشن کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتی ،نثار

شائع 04 جون 2016 04:01pm

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عدالت نے حج انتظامات میں بدعنوانی کرنے والوں کو سزا سنائی، اْس ہی پارٹی کے لوگ آج کرپشن کا شور مچا رہے ہیں، اپوزیشن کامقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ اس پر سیاست کرنا ہے۔

راولپنڈی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسمبلی کے فلور پر احتجاج کرنا آسان ہے، جس پارٹی کے وزیر نے حج انتظامات میں بدعنوانی کی وہی آج کرپشن کرپشن کا شور مچا رہے ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھاکہ کرپشن کو منطقی انجام تک صرف عدالت پہنچاسکتی ہے،چوہدری نثار نے کلرسیداں میں میڈیا سے بھی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بچے نہیں لیکن سیاسی نابالغ ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک میں غلط کام کرنا آسان اور صحیح مشکل ہوگیاہے، جائز اور ناجائزکی تفریق بھی ختم ہوچکی ہے۔

Read Comments