Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی وزیراعظم خود چلا رہے ہیں۔ پٹھان کوٹ حملہ کیس کے الزام سے بری الذمہ ہونا بہتر خارجہ پالیسی کا ہی نتیجہ ہے۔
لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جس حکمت عملی سے خارجہ پارلیسی کے معاملات کو چلا رہے ہیں وہی ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی ایک دلیل ہے۔ پٹھان کوٹ حملہ کیس سے پاکستان کو بری الذمہ قرار دینا بھی نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان طاقت کے زور پر اسلام آباد پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ عوامی رائے سے کبھی بھی اپنی جماعت کو کامیابی نہیں دلوا سکتے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس تحقیقات پر مشترکہ ٹی او آر کے حوالے سے کمیٹی کام کر رہی ہے۔اپوزیشن کی ضد ہے کہ انہیں کے ٹی او آر منظور کئے جائیں جس کی وجہ سے معاملات طے نہیں پا رہے۔