Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی،پارہ چنارمیں 25 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
جیکب آباد میں سب سے زیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
رپورٹ کے مطابق ،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔
تاہم شام اوررات کے اوقات میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائوں ،،آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔