چارسدہ پولیس کی کارروائی،31کلوگرام چرس اورافیون برآمد

اپ ڈیٹ 05 جون 2016 10:26am

چارسدہ :چارسدہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 31 کلوگرام چرس اور افیون برآمد کرلیا۔

سٹی پولیس کے ایس ایچ اُو عمران خان کو چرس اور افیون کے اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملنے پر چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران موٹرکار کے خفیہ خانوں سے چرس اور افیون برآمد کرلی ۔

پولیس نے پشاور کے علاقہ ماشو خیل سے تعلق رکھنے والا پاؤں سے معذور اسمگلر ڈرائیور حکیم خان ولد لیاقت کو بھی گرفتارکرلیا۔

پولیس نے ڈرائیور پر اسمگلنگ اور پولیس سے بھاگنے کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے موٹرکار،چرس اورافیون کو اپنے قبضہ میں لے لی۔

Read Comments