حکمران کی کرپشن قوموں کو تباہ کرتی ہے،عمران خان

شائع 05 جون 2016 04:34pm

کوہاٹ:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کی کرپشن قوموں کو تباہ کرتی ہے۔

تحریک انصاف نے کوہاٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔خطاب کے دوران عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاکہا کہ ملک کو ایسی لیڈر شپ چاہئے جو عوام کے سامنے جوابدے ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا احتساب نہ ہوا تو عوام کو سڑکوں پر نکالیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ میاں صاحب کہتے ہیں کہ سیاست میں آکر نقصان ہوا، جو وہ اقتدار میں آئے تو ایک فیکٹری تھی آج 28 ہوگئی ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے منی لانڈرنگ،کرپشن،ٹیکس کی چوری کی۔

شریف خاندان کا احتساب کئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے،اگر حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوسکتا تو جیلوں کو کھول دو۔

کپتان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے  ساتھ سب سے بڑا ظلم ان کے بچوں نے کیا،سب کے بیانات میں تضاد ہے۔

کپتان میں مولانا فضل الرحمان کا نام لئے بغیر ان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ  نوازشریف نے کرپشن نہیں کی تو ن لیگ والوں کو ٹی او آرز سے کیوں ڈر لگتا ہے،ایسے ٹی او آرز چاہتے ہیں جس سے میرا اور نوازشریف دونوں کا احتساب ہوسکے۔

Read Comments