Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف پنجاب ٹیچرز یونین کا مال روڈ لاہور پر دھرنے کا آج چوتھا روز ہے۔
تاحال کوئی حکومتی ٹیم ان سے مذاکرات کیلئے پہنچی نہ ہی انتظامیہ نے بند سڑک کھلوانے کی کوشش کی۔
پنجاب اسمبلی کے سامنے شدید گرمی کے باوجود اساتذہ کے جاری دھرنے میں اسکول ٹیچرز کی بڑی تعداد اپنے حقوق اور سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔
حکومت بھی تعلیمی نظام سے متعلق اپنی طے کردہ پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔ اساتذہ کا کہناہے کہ وہ قوم کے بچوں کا مستقبل داؤ پر نہیں لگنے دیں گے۔
اساتذہ کا مؤقف ہے کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری سے ٹیچرز کی ایک بڑی تعداد نہ صرف بیروزگار ہو جائے گی بلکہ عام آدمی کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے بھی بند ہو جائیں گے۔
تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کوئی بھی طویل المدت پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ اور عام عوام میں تشویش کی ایک لہر پائی جاتی ہے۔ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے فیصلے سڑکوں کے بجائے مذاکرت کی میز پر کئے جائیں تو ہی بہتر ہو گا۔