Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کسان پیکج کیس میں پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے حکم دیا کہ مقامی خام مال سے کھاد بنانے والی کمپنیوں کوبھی سبسیڈی دی جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کسان پیکج کیس میں 27 مئی کوفیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
جسٹس اعجازافضل کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا ۔ بنچ نے سبسڈی سے متعلق پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ مقامی خام مال سے تیارکی گئی،کھاد کے ٹیسٹ کروائے جائیں، جو خامیاں ہوں انہیں بھی دورکیا جائے۔
کمپنیوں کوسبسڈی دی جائے تاکہ کسانوں کومقامی سطح پرمعیاری کھاد دستیاب ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ درآمدات میں بھی کمی لائی جاسکے۔
وفاق نے پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی ۔
ہائیکورٹ کے فیصلے میں وفاق کوکہا گیا تھاکہ کمپنیوں سے نمونے لے کرکھاد کا ٹیسٹ کروایا جائے جوکمپنیاں معیارپرپورا اترتی ہیں انہیں سبسڈی فراہم کی جائے ۔