پاکستان میں سب کچھ سفارش پرچلتا ہے، چوہدری نثار

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 10:19am

اسلام آباد :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب کچھ سفارش پرچلتا ہے لیکن  اسلام آباد پولیس کی نئی بھرتیوں میں کوئی سفارش نہیں چلی،تقرریوں کے عمل میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس لائن میں 480 پولیس جوانوں کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی ،پاس آوٹ کرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں ، مہمان خصوصی وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارنے پریڈ کا معائنہ کیا۔

چوہدری نثار نے ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ سفارش پرچلتا ہے لیکن نئی بھرتیوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے یہاں کوئی سفارش نہیں چلی ۔

ان کا کہنا تھاکہ ریکروٹس نے شہرمیں کرائم کم نہیں کرنا بلکہ اسے جرم سے مکمل پاک کرنا ہے وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے سخت رویے کے حوالے سے بھی ریکروٹس کو آگاہ کیا۔

وزیرداخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسزکے کردارکی تعریف کی انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

Read Comments