سندھ کی تقسیم پاکستان کوتوڑنےکے مترادف ہے،قائم علی شاہ

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 10:27am

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ کراچی میں پانی وبجلی کے مسئلے پرسیاست مناسب نہیں ۔سندھ کی تقسیم پاکستان کوتوڑنے کے مترادف ہے ۔

کراچی میں یونس آباد پل کا سنگ بنیادرکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اب متحرک ہے امیدہے وقت سے پہلے منصوبہ مکمل ہوجائےگا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے 1200ٹینکرزموجود رہیں گے۔

ایک سوال پروزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ سندھ کی وحدت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ حکومت سے اچھی امیدرکھیں ہم کراچی کو بہترین شہربنانے کی خواہش رکھتے ہیں ۔

Read Comments