بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہیں دیں گے،وزیرداخلہ

شائع 06 جون 2016 10:33am

اسلام آباد:وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان خاص مقاصد کیلئے آیا تھا پاکستان بھارت کو را کے اس ایجنٹ تک رسائی نہیں دے گا۔

اسلام آباد میں سیف سٹی منصوبہ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہیں دے گا۔

وزیرداخلہ نے پاک چین دوستی کے بھی خوب گن گائے،ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور قوم سی پیک منصوبے کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں دنیا کی کوئی طاقت اس منصوبے میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ 12کروڑ60لاکھ ڈالرکے سیف سٹی منصوبے سے جرائم پیشہ افراد کی موثر نگرانی کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments